معروف فلم اداکارہ اور سیاست داں نغمہ نے ملک بھر اور خصوصاً اترپردیش کے
میرٹھ میں ہندو یو واواہنی کی غیر سماجی سرگرمیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے
مرکزی اور ریاستی حکومت سے اس پر جلد سے جلد قدغن لگانے کا مطالبہ
کیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ اینٹی رومیو اسکوائڈ کی آڑ میں ہندو یووا وہنی کے
جوان راہ چلتے جوڑے اور لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے میں ملوث پائے گئے
ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے نوجوان لڑکیوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔